بھٹکل :30/جولائی (ایس اؤ نیوز) سرکاری ہائر پرائمری اسکول وینکٹاپور کے رنگ مندر کی ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے سنگ بنیاد رکھی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رنگ مندر کی تعمیر طلبا اور والدین کی ایک دیرینہ مانگ تھی جس کو پورا کیا گیا ہے۔ اب اس کا صحیح استعمال کریں اور اس کی مسلسل نگرانی کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر راما سنو گونڈ، صدر مدرسہ ریوتی ہاولی منے ، نارائن کوپا موگیر، منجوناتھ درگپا موگیر، اوپنیدر موگیر، ناگیش دیواڑیگا، محی الدین قادر وغیرہ وموجود تھے۔